• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9محرم پر متعدد مجالس ، علم اور ذوالجناح کےما تمی جلوس برآمد ،امن ریلی

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر )9محرم الحرام پر متعدد مجالس ، ، علم اور ذوالجناح کا ما تمی جلوس برآمدہوئے ،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،امام بارگاہ حیدری کمیٹی النگ دولت گیٹ سے اتحاد بین المسلمین امن ریلی دولت گیٹ چوک تک نکالی گئی، ریلی میں ممبر قومی اسمبلی زین حسین قریشی ، صوبائی وزیر اختر ملک ، ممبر صوبائی اسمبلی ندیم قریشی ، احسان الد ین قریشی ، شفقت حسنین بھٹہ، شیخ طارق رشید، مخدوم قسور شمسی، سبطین رضا لودھی، طالب حسین پرواز ، مخدوم ظہورشمسی، علامہ انوار الحق مجاہد،زاہد بلال قریشی، محمد علی رضوی، عمران گردیزی، خاور حسنین بھٹہ ، اشرف قریشی، پروفیسر طارق قادری، ابرار قریشی، ڈاکٹر تراب رضا، سلیم اختر، عامر شہزاد صدیقی، شیخ عبید الرحمنٰ، مخدوم غوث گیلانی ،مخدوم حسن رضا مشہدی ، جعفر علی شاہ، آفتاب حسن خان، مظہر عباس خان، عزیز الرحمنٰ ، چوہدری محمد ارشاد سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اسلام کا پیغام امن ہے اور امن کا مشن ہے ،انجمن یاد گار حسینی ممتاز آباد کے زیر اہتمام علم اور ذوالجناح کا ما تمی جلوس بعد نماز ظہر برآمد ہوا جلوس کا آغاززنجیر زنی سے ہواجلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ممتاز آباد میں اختتام پذیر ہوا، جلوس میں دودھ شربت اور پانی کی سبیلوں کا انتظام کیا گیا ،سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی نگرانی کی گئی اس موقع پر ممبران امن کمیٹی مظہر حسین گیلانی،مزین عباس چاون ،سید انیس حیدر نقوی جلوس کے ہمراہ تھے،شب عاشور کی مناسبت سے ملتان کی تمام بارگاہوں امام بارگاہ خلاصی لائن، تھلہ سادات، امام بار گاہ حامد شاہ، سوتری وٹ، امام بار گاہ امیر شاہ،امام بارگاہ عبداللہ والا، امام بار گاہ حسین آباد، سورج میانی ودیگر سے جلوس نکالے گئے، قدیمی تعزیئے استاد والا شاگرد والا عبدالا اپنی خوبصورتی اور قدیمی ہونے کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہے، دریں اثنامرکزی تنظیم لائسنسداران عزاداری کے صدر مزین عباس چاون نے بشارت عباس، انیس حیدر نقوی، کامران حیدر، امتیاز صدیقی نذر عباس چغتائی کے ہمراہ امام بار گاہ جوادیہ، امام بار گاہ ناصر آباد جھک، امام بار گاہ شاگرد والا، امام بار گاہ آغا پورہ، امام بار گاہ امیر شاہ، امام بار گاہ ابوالفضل العباس،امام بار گاہ عبداللہ والا، امام بار گاہ خلاصی لائن، امام بار گاہ کپڑی پٹولیاں، امام بار گاہ بھیڈی پوترا، امام بار گاہ رسول پور، امام بار گاہ زینبیہ کا دورہ کیا لائسنسداروں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے،دولت گیٹ کے علاقے میں ملک اعجاز حسین سومرو کے زیراہتمام شبہیہ زیارت برآمد ہوئی،دربار شاہ شمس ؒ تبریز سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے دین اسلام کوبچایا اور اصولوں پر سودے بازی نہ کی آج ضرورت اس بات کی ہے کہ اسلام و پاکستان دشمن عناصر کی مذموم سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر متحد ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے،اس موقع پرملک عمران سومرو، سبطین رضا لودھی ،مولانا محمد سلیم حیدر، نعیم صدیقی، پیر عظمت اللہ سلطانی، مظہر جعفری ،ریاض جعفری ودیگر نے شرکت کی ،آستانہ حامد شاہ سے شبہیہ سیج کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے زوہیب گیلانی نے کہا کہ حضرت علیؓ حسینی امن قافلےکے اخلاقی کردار کو فراموش نہیں کیاجا سکتا ،اس موقع پر مخدوم صدر الدین گیلانی،مولانا سلیم حیدر،پیر عظمت اللہ سلطان موجود تھے، سابق چیئرمین رانا نعیم کی جانب سے نیاز کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرسینیٹر رانا محمودالحسن نے کہا کہ حضرت اماام حسینؓ نے عظیم قربانی دیکر اسلام کا علم بلند رکھا، رانا نعیم نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے کربلا میں شہادتوں کا نذرانہ پیش کر کے ہمیں ظالم حکمران کے آگے نہ جھکنے کا درس دیا ہے، اس موقع پر سابق میئرچوہدری نویدالحق ارائیں، احسان ایدین قریشی ، عامر سعید انصاری، سعید انصاری ، رانا شاہدالحسن، آصف رفیق رجوانہ ، شیخ طارق رشید،منور احسا ن قریشی،رانا ندیم ،شاکر دلاور قریشی ودیگر شریک ہیں۔
تازہ ترین