اے ٹی ایم کی مبینہ چوری کے ملزم صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کی تفتیش کے لیے تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا ہے۔
رحیم یار خان میں اے ٹی ایم کی مبینہ چوری کے ملزم صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کی تفتیش کے لیے تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ذوالفقار حمید نئے تفتیشی افسر مقرر ہو گئے۔
صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت کی تفتیش کی تبدیلی کی منظوری سینٹرل پولیس آفس میں بورڈ نے دی تھی جبکہ تبدیلی تفتیش کا حکم نامہ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈی آئی جی ذوالفقار حمید معاونت کے لیے اپنی مرضی کے پولیس آفیسر بھی مقرر کر سکتے ہیں۔ ذوالفقار حمید ڈی آئی جی انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی پنجاب ہیں۔