راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ روڈ پر سواں پل کے قریب سیوریج لائن کی بندش کے باعث گندا پانی پل پر جمع ہوجانے سے پیدل اور موٹر سائیکل و سائیکل سوار افراد کے کپڑے خراب ہونے لگے مگر واسا سمیت آرڈی اے حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ یہ روڈ آرڈی اے نے بنوائی تھی مگر آر ڈی اے کے انجینئرنگ حکام کا کہنا ہے کہ دو سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اب اس روڈ کی مینٹی ننس ان کی ذمہ داری نہیں ۔