• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی نے پی ای ایم ڈی سی کی ایڈوائزی کمیٹی کو غیر قانونی قرار دیدیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی نے پی ای ایم ڈی سی کی ایڈوائزی کمیٹی کو غیرقانونی قرار دیدیا ہے اور کہا کہ اس کمیٹی میں زیادہ ترنجی شعبے سے وابستہ لوگ ہیں اور نجی شعبہ ہی مسائلکا زیادہ زمہ دار ہے انھوں نے کہا کہ اس کمیٹی کی کوئ اخلاقی و قانونی حیثیت نہیں ہے کمیٹی کےمعاملے میں کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اوراہم بات یہ ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کو ایسی کوئی کمیٹی بنانے کا اختیار نہیں رکھتے۔انھوں نے کہا کہ کمیٹی میں سندھ سے کوئی نما ئند گی نہیں اور اگر دی بھی گئی تو اس کا تعلق نجی شعبے سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ حکومت یا تو پرانی پی ایم ڈی سی بحال کردیتی یا پھر نیا ایکٹ لے کر آتی۔

تازہ ترین