• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکر، ملزمان کی اغواء کے بعد طالبہ سے اجتماعی زیادتی

بھکر میں بااثر ملزمان نے مقامی مزارعے کی بیٹی کو اغواء کے بعد اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنا لی۔

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں 61 ایم ایل میں دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، 17 سالہ ثمرہ کھیتوں میں کام کر رہی تھی کہ ملزمان یونس ، کامران اور امتیاز نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور قریبی ڈیرہ پر لے گئے، ڈیرہ پر موجود 5 ملزمان نے ثمرہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبہ سے اجتماعی زیادتی کرکے ویڈیو وائرل کرنیوالے 3 مجرموں کو سزائے موت

طالبہ کے مطابق ملزمان نے اسے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر 10 روز تک بلیک میل کرتے رہے، طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے اور اس کے گھر والوں کو پولیس سے رابطہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: فیصل آباد میں دلہن سے اجتماعی زیادتی، دولہا گرفتار

طالبہ کے مطابق اس کے والد غریب ہیں اور ملزمان کی زمینوں پر کام کرتے ہیں، ملزمان انتہائی بااثر ہیں جن سے انہیں جان کا خطرہ ہے۔

پولیس تھانہ سرائے مہاجر کے مطابق متاثرہ طالبہ کی طرف سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر طالبہ کے طبی معائنہ کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر پولیس نے 2 ملزم گرفتار کر لیے ہیں جبکہ ایک ملزم مفرور ہے جسے جلد گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سردار عثمان بزدار کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ طالبہ کے خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں۔

عثمان بزداروزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈی پی او بھکر نے متاثرہ خاندان کے گھر جا کر انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ 

تازہ ترین