• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آئی اے ای اے کے مابین چوتھے کنٹری فریم ورک پرمعاہدہ ہوگیا

اسلام آباد(حنیف خالد) پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے آئی اے ای اے کے ساتھ ویانا میں2020ء سے 2025ء تک کیلئے چوتھے کنٹری پروگرام فریم ورک(CPF) پر دستخط کر دیئے ہیں، اس بین الاقوامی دستاویز پرآئی اے ای اے کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکنیکل کوآپریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل دازو ژانگ اور پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے خصوصی تقریب میں دستخط کئے۔ سی پی ایف، آئی اے ای اے اور پاکستان کے درمیان تکنیکی تعاون کی میڈیم ٹرن پلاننگ کے حوالے سے ہے اور اس میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی اور فنی تعاون کے وسائل کی ٹرانسفر کا لائحہ عمل دیا گیا ہے، اس سے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن قومی ترقی کی منازل حاصل کرنے میں آئی اے ای اے کی سپورٹ حاصل کر سکے گا۔
تازہ ترین