• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب آب پاک اتھارٹی کے عہدیداروں کا اعلان ،میجرجنر ل (ر) احمد نواز سلیم میلہ چیئرمین

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب و پیٹرن انچیف پنجاب آب پاک اتھارٹی چوہدری محمدسرور نے پنجاب آ ب پاک اتھارٹی کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا۔ چیئر مین میجرجنر ل (ر) احمد نواز سلیم میلہ ہونگے۔سیکرٹری ہاؤسنگ وپبلک ہیلتھ نسیم صادق اتھارٹی کے چیف ایگز یکٹو آفیسر ہوں گے،گوہر اعجاز پنجاب پاک اتھارٹی سنٹر ل پنجاب کے سربراہ اوراتھارٹی کے شعبہ ایچ آر کے ہیڈ ہوں گے، میاں طلعت محمود اتھارٹی کی فنانس کمیٹی کے سر بر اہ ہوں گے،ʼسوشل میڈیا اور پنجاب آب پاک اتھارٹی نارتھ پنجاب کی سر بر اہ رابعہ ضیا ء ہوں گی، پنجاب آ ب پاک اتھارٹی ساؤتھ ریجن کے سر براہ فیصل مختار ہوں گے جبکہ پروکیورمنٹ کمیٹی کے سر براہ خرم مختار ہوں گے اور یہ تمام عہدیدار پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بورڈ ممبر بھی ہوں گے انکے ساتھ ساتھ سیکرٹری لوکل گور نمنٹ سید وسیم رضا، سیکرٹری پی اینڈ ڈی پی محمد رمضان،سیکرٹری فنانس عبد اللہ سنبھل اور سیکرٹری ہاؤسنگ وپبلک ہیلتھ نسیم صادق اورپر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب بابر حیات تارڑ بھی پنجاب آب پاک اتھارٹی کے بورڈ ممبر ہوں گے۔اتھارٹی کے چیئر مین سمیت کوئی عہدیدار اور بورڈ اراکین کسی قسم کی مراعات یا تنخواہ نہیں لیں گے۔
تازہ ترین