یوں تو آپ نے کئی مصوروں کے تیار کردہ فن پارے دیکھے ہوں گے لیکن کچھ فنکار اپنے فن کا مظاہرہ اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔
چین سے تعلق رکھنے والے اس مصور کو ہی دیکھ لیں، جسے تصاویر بنانے کے لیے بار بار قلم اُٹھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔
چینی فنکار اپنے ان منفرد فن پاروں کے لیے پہلے پینسل سے تصویر کا خاکہ بناتا ہے اور پھر قلم سے گول دائرے اس انداز میں بناتا ہے کہ آخر میں وہ دیدہ زیب پورٹریٹ دکھائی دیتا ہے۔