• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی آبادیوں کو گیس پہنچانے کے ساتھ پریشر کا مسئلہ بھی حل کیا جا ئیگا، مدنی صدیقی

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجرمدنی صدیقی نے غوث آباد ‘ لوڑھ کاریز میں نئے رہائشی مکانات میں گیس کنکشن کا باقاعدہ فیتا کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر علاقے کے معتبرین پشتونخوامیپ کے علاقائی سیکرٹری صابرخان رشتین ‘ عامر خان بڑیچ ‘ گل شاہین ‘ روزی خان خلجی ‘ حاجی نقیب اللہ ‘ فیروز خان اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے دیگر افسران اور اہلکاران موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج مذکورہ آبادی کو گیس کی سہولت فراہم کی گئی جس کا کمپنی کے جنرل منیجر اور دیگر افسران اور اہلکاران مبارکباد کے مستحق ہیں جنرل منیجر مدنی صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کو گیس کی سہولت فراہم کرے اور اس سلسلہ میں کمپنی نئی آبادیوں کو گیس پہنچانے کے ساتھ ساتھ گیس پریشر کے درینہ مسئلہ کو بھی حل کیا جائے گا اس موقع پر پشتونخوامیپ کے علاقائی پارٹی اور علاقے کے معتبرین کی جانب سے حاجی عبدالرشید کی رہائش گاہ پرمہمانوں کو کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانہ دیاگیا ۔
تازہ ترین