• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ٹیچر نے کیمبرج یونیورسٹی کا ایوارڈ حاصل کرلیا

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) کراچی، پاکستان سے تعلق رکھنے والے استاد نے کیمبرج یونیورسٹی کا ایوارڈ جیت لیا۔

معروف پاکستانی ٹیچر احمد سایا نے کیمبرج یونیورسٹی کا ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر ایوارڈ 2019 حاصل کرلیا۔ تقریب میں دنیا بھر کے مندوبین نے شرکت کی۔

دنیا بھر سے 6 ٹیچرز کو چنا گیا تھا اور کیمبرج یونیورسٹی پریس کی جانب سے آن لائن قرعہ اندازی کی گئی، جس میں طلبا نے دنیا کے سب سے زیادہ ڈیڈیکیٹڈ ٹیچر کیلئے ووٹ دینا تھا۔

احمد سایا نے بتایا کہ ابتدائی طور پر 4 ہزار نامزدگیاں ہوئیں، اس کے بعد شارٹ لسٹ کر کے 6 اساتذہ کے نام فائنل ہوئے، جن میں سے میرا نام سب سے اوپر تھا۔

کیمبرج ایوارڈ کیلئے مجھے مدعو کیا گیا اور میں نے وہاں پہنچ کر پاکستانی پرچم کو سربلند کیا۔

تازہ ترین