• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کے مسئلے پر حکومت کو مشترکہ پالیسی بنانا چاہئیے،مفتی یوسف قصوری

کراچی (پ ر)مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری اور دیگر رہنمائوں مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، مولانا افضل سردار ، محمد اشرف قریشی اور قاری خلیل الرحمٰن جاوید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جد و جہد سیاسی ، اخلاقی اور مذہبی طور پر درست ہے ۔ قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی میدان میں ناکامی کے بعد خارجی محاذ پر بھی ناکام نظر آتی ہے ، ضرورت تھی کہ حکومت دنیا بھر میں کشمیریوں کی آواز بنتی ۔ رہنمائوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے بھارتی غاصبانہ قبضے سے نجات تک ملک استحکام کی منزل حاصل نہیں کر سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار رہنمائوں نے کراچی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رہنمائوں نے کہا کہ حکومت کو سیاست سے بالاتر ہو کر کشمیر کے مسئلے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مشترکہ پالیسی بنانی چاہئے تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ سیاسی مخالفین کو کچلنے پر مرکوز کر رکھی ہے ، کشمیر پالیسی پر ابہام اور اپوزیشن کے تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین