• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں میں ایک اور بچہ اغوا ہوگیا

چونیاں میں بچوں کے مبینہ اغوا کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے جبکہ عینی شاہدین نے دعوٰی کیا ہے کہ اغوا کار ایک بچے کو ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: قصور، 4 بچے اغواء، ایک کی لاش 2 کے ڈھانچے برآمد

عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ محلہ ہاشم چوک سے نامعلوم مبینہ اغواکاروں نے 2 بچوں کو اٹھایا تھا۔ بچوں کے شور مچانے پر مقامی لوگوں نے اغوا کاروں کا پیچھا کیا جس پر مبینہ اغوا کار ایک بچے کو ساتھ لے گئے جبکہ دوسرے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کرفرار ہو گئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں سے بچنے والے بچے عمر دراز کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال چونیاں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چونیاں،جہیزمیں موٹرسائیکل نہ لانے پر سسرالیوں نےنوبیاہتا بہو کو پٹرول چھڑک کرآگ لگادی

واقعہ کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی جبکہ بعض مشتعل افراد نے تھانہ سٹی پر بھی پتھراؤکیا۔

پولیس کے مطابق اسپتال میں زیر علاج بچہ عمردراز بیان بدل رہا ہے، معاملہ مشکوک لگتا ہے تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قصور واقعے پر ہر ایک کا احتساب ہوگا، وزیراعظم

پولیس کا کہنا ہے کہ جس بچے کے مبینہ اغوا کا لوگوں نے دعویٰ کیا ہے اس حوالے سے کسی بھی شخص نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع قصور کے قریب چونیاں شہر کے مختلف مقامات سے اغوا ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں گزشتہ دنوں جھاڑیوں سے ملی تھیں۔

چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے بچوں کی لاش اور 2 کی باقیات ملی بر آمد ہوئیں تھیں جبکہ ایک بچہ لا پتہ ہے، تینوں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر کے لاشیں زمین میں دبائی گئی تھیں۔

پولیس کے مطابق رانا ٹاؤن کا 12 سالہ عمران یکم جون کو، 8 سالہ علی حسنین اور 9سالہ سلمان اگست کے مہینے میں اور 8 سالہ فیضان 16 ستمبر کو لاپتہ ہوا تھا۔

تازہ ترین