• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں معذور افراد کیلئےخصوصی عدالتیں قائم

سندھ حکومت نے معذور افراد کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کردیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد کے سید قاسم نوید قمر کا جاری کردہ اہم بیا ن سامنے آیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ اور وزیراعلیٰ سندھ نے معذور افرادکے لئےخصوصی عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دے دی ۔

سندھ ایمپاورمنٹ کے سیکشن 33 کی ذیلی دفعہ (1) کےتحت ان افراد کے حقوق کے تحفظ کی سماعت کریں گی،خصوصی عدالتیں ہر ضلع میں قائم کردی گئیں ہیں۔

قاسم نوید قمر کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالتوں کے قیام سے خصوصی افراد کی پریشانیوں کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہےکہ معذور افراد کوانصاف ان کی دہلیز پر مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ اور ڈی ای پی ڈی کےافسران نے خصوصی عدالتوں کےقیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

تازہ ترین