• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا ناظم آباد فیسٹیول فٹبال ٹورنامنٹ میں سندھ پولیس کو 6-1 کی بڑی شکست دیدی۔

نیا ناظم آباد فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں سی اے اے کی ٹیم ابتدا سے ہی میچ پر چھائی رہی، میچ کا پہلا گول سعید نے کر کے سی اے اے کو برتری دلائی جسے تین منٹ بعد ہی پولیس کے وسیم نے گول کر کے برابر کردیا لیکن اس کے بعد سی اے اے میچ پر چھا گئی اور مسلسل پانچ گول کرکے میچ میں 6-1 کی فتح حاصل کی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سعید نے 3گول کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ سی اے اے کے بلال نے 2 اور زوہیب نے ایک گول کیا۔

میچ کے ریفری نصیر الدین تھے، انکی معاونت یونس لال اور راشد عبداللہ نے کی جبکہ فورتھ ریفری کے فرائض محمد یوسف نے انجام دیئے۔

میچ کے مہمان خصوصی حاجی غنی سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد طلحہ، سیکرٹری خالد یاسین اور ناصر اسماعیل بھی موجود تھے۔

میچ کمشنر کے فرائض حمید اللہ خان نے انجام دیئے، ٹورنامنٹ کا اگلا میچ نیشنل بینک اور ایف سی کراچی لمیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین