اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کو ہدایت کی ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات اور شکایات دور کرنے کیلئے ان سے رابطہ کریں جبکہ آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ’’آزادی مارچ‘‘ میں پیپلز پارٹی کی شرکت کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کیلئے اپنے سینئر رفقا پر مشتمل ایک کمیٹی کے قیام کی بھی ہدایت کی ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ مولانا فضل الرحمان جو اس وقت اسلام آباد میں موجود نہیں ان کی اسلام آباد آمد کے موقعہ پر بلاول بھٹو اور ان کے درمیان ملاقات ہوگی۔