• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامر میں مسافر کوچ کو حادثہ،  26 افراد جاں بحق


گلگت کے علاقے بابو سر ٹاپ کےقریب مسافر کوچ حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 27 مسافر جاں بحق جبکہ 14 شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ فراق کے مطابق ضلع دیامر میں بابوسر ٹاپ کے قریب اسکردو سے راولپنڈی جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ بابو سر ٹاپ گٹی داس کے مقام پر پیش آیا جس کے نتیجے 14 افراد شدید ذخمی ہوئے۔

مقامی پولیس کے مطابق مسافر کوچ سڑک کنارے پہاڑ سے ٹکرا گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق جائے حادثہ دور دراز علاقے میں ہونے کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامنا ہے۔

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کے زیادہ تر افراد کا تعلق اسکردو سے ہے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10 افراد کی شناخت محمد علی، فدا حسین، نقیب، حسینہ، عثمان، ڈرائیور محمد یونس، یاسمین، عمران، شکیل اورحسین کے ناموں کی شناخت ہوگئی ہے، جبکہ باقی افراد کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر امیر اعظم حمزہ کے مطابق فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمودکی ہدایت پر لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو اور زخمیوں کو گلگت منتقل کیا جائے گا۔

تازہ ترین