اس ترقی یافتہ دور میں سائنس دان حیران کن چیزیں تیار کررہے ہیں ۔گزشتہ دنوں ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو ازخود کھڑکیوں اوردروازوں کے شیشوں کو بہت اچھی طر ح صاف کرسکتا ہے ۔ماہرین کی جانب سے اس روبوٹ کو ’’لیموڈوونڈووزرڈ روبوٹ ‘‘ کا نام دیاگیا ہے ۔اگر چہ کمپیوٹر کی مدد سے شیشے کا ایک ایک گوشہ صاف کرسکتا ہے ۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی چلا یا جاسکتا ہے ۔اس کا دل ودماغ طاقتور سکشن نظام ہے ،جس کی بدولت یہ شیشے سے چپک جاتا ہے اور آہستہ آہستہ گرد وغبار کے ساتھ ساتھ فنگس اور جر اثیم بھی اپنے اندر جذب کرتا رہتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شیشے پر انگلیوں کے نشانات بھی صاف کردیتا ہے۔
شیشہ چھوٹا ہو یا بڑ ا اس سےا س کو کوئی فرق نہیں پڑتا یا اپنا راستہ خود بناتا ہے اور جب تک پورا شیشہ صاف نہیں ہوجا تا یہ بیٹھتا نہیں ہے ۔ اسی لیے روبوٹ کا اسمارٹ نظام پہلے پورے شیشے کا ایک نقشہ بنا لیتا ہے ۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اسمارٹ وزرڈ الرجی اور دیگر امر اض کی وجہ بننے والے جراثیم کو بھی صاف کرتا ہے ۔ اس کے خصوصی اجزا میں راستہ بتانے والا نظام ، طاقتور سکشن سسٹم ،ایپ اور ریموٹ کنٹرول سے چلنے کی صلاحیت اور 30 منٹ بیٹری میک اپ بھی ہے ۔یہ انتہائی خاموشی سے کام کرتا ہے اس میں کوئی شور بھی نہیں ہے ۔کمپنی نے اس کی قیمت 400 ڈالر مقرر کی ہے۔