• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے اسکائوٹس کے تحت قومی ہفتہ اسکائوٹنگ پر سماجی سرگرمیاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری پی آئی اے اسکائوٹس شمس خاں نے کہا ہے کہ اسکائوٹ تحریک با ہمی امن ،محبت ،بھائی چارہ اور خدمت خلق کا پیغام دیتی ہے۔یہ بات انہوں نے پی آئی اے اسکائوٹس صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر قومی ہفتہ ا سکائوٹنگ کی اختتامی تقریب سے صدارتی خطاب میں کہی۔صوبائی عہدیداران سید محبوب شاہ قادری، غلام قادر بلوچ، محمد طارق ،ثناء اﷲ بزنجو ،راجہ زاہد احمد، خالد محمود، ناصر خان و دیگر نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ سیکرٹری سبتین شگری پروگرام آرگنائزر تھے۔ صوبائی ترجمان سید محبوب شاہ قادری کے پریس نوٹ کے مطابق ملک بھر میں قائم پی آئی اے اسکائوٹس ہیڈ کوارٹرز کراچی ،کوئٹہ،ملتان ،فیصل آباد،لاہور،اسلام آباد اورپشاور کے ڈسٹرکٹ کمشنرز نے پرچم کشائی سے تقریبات کا آغاز کیا اور سینکڑوں روور اسکائوٹس، گرلز ،بوائز اور شاہین اسکائوٹس نے سوشل سرگرمیوں میں حصہ لیا۔پی آئی اے اسکائوٹس دستے نے راشد منہاس شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اسکائوٹس دستوں نے امن واک، شجر کاری مہم ۔ دارالشفاء ہسپتال میں مریضوں کی عیادت ، پھولوں کے گلدستے اور تحائف کی تقسیم ، ٹریفک پولیس کے ہمراہ ٹریفک کنٹرول میں معاونت،پمفلٹ، بینرز اور ہینڈ بلزکے ذریعے زندگی کی حفاظت ،حادثات سے بچنے کی تدابیر ،زیبرہ کراسنگ پر معزوروںاور ضعیفوںکی مدد کیلئے آگاہی دی۔

تازہ ترین