• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال شرمناک ہے‘ ڈاکٹرقیصر سجاد

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پشاور میں ڈاکٹروں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریجنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز بل کے خلاف احتجاج ڈاکٹروں کا جمہوری ہے۔ ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے ایک بیان کہا ہے کہ ڈاکٹروں پر تشدد قابل قبول نہیں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے احتجاج کے خلاف انتظامیہ کا طاقت کا استعمال ایک شرمناک عمل ہے، ہسپتال کے اندر دفعہ 144 کا نفاذ ناقابل فہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایم اے متنازع قانون سازی کو مسترد کرتی ہے حکومت صحت کے شعبہ میں فریقین سے مشاورت کے بغیر کوئی قانون سازی نہ کرے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ پشاور میں احتجاج کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے مسئلے کے حل کے لئے طاقت کا استعمال بند کرے ورنہ یہ احتجاج پورے پشاور اور خیبر پختونخواںتک پھیل جائے گا ، مزید کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی اس سے احتجاج میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار افراد کو فی الٖفور رہا کیا جائے اور زخمیوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے، ڈاکٹروں کے خلاف تشدد بند کیا جائے۔
تازہ ترین