• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور میں کوہ سلیمان کے پہاڑوں پر واقع صحت افزا مقام ماڑی جِسے جنوبی پنجاب کا مری بھی کہا جاتا ہے لیکن وہاں کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

راجن پور کے مغرب کی جانب کوہ سلیمان پہاڑوں میں واقع سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ بلند علاقہ ماڑی ہے، جس کا موسم نہایت خوشگوار اور ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہے، قدرتی حسن اور مادنیات کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

ماڑی کو جانے والے ایک سیاح محبوب بھٹہ کے مطابق راستہ ٹوٹ پھوٹ کے باعث انتہائی دشوار گزار ہے، جس کی وجہ سے سیر پر یہاں آنے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ماڑی کے ایک مقامی شخص کے مطابق یہاں کے لوگ سہولیات کے فقدان پر حکومت سے ناراض نظر آتے ہیں، اسپتال کی عمارت گِر کر کھنڈرات  بن گئی ہے، نا بجلی نا پانی نا ہی اسکول، لوگ بارش کے پانی کو تالابوں میں جمع کر کے پینے کے لیے استعمال کرتے ہیں، اگر کوئی بیمار ہو جائے تو شہر پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ جاتا ہے۔

ماڑی کے رہائشیوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس علاقےکی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے حکومت یہاں کے مسائل پر توجہ دے۔

تازہ ترین