• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورے کے دوران چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی ، چینی سینٹرل ملٹری کمیشن اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ کے وائس چیرمین سے ملاقاتیں کریں گے۔

آرمی چیف وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ چینی صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تازہ ترین