• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں منعقدہ کانفرس میں نوٹوں کی بارش۔


پیسے نہ ہی درختوں پر اگتے ہیں اور نہ ہی آسمان سے برستے ہیں لیکن جناب یہاں تو کانفرنس میں نوٹوں کی بارش ہو رہی ہے۔

جی ہاں، ڈالروں کی یہ بارش روس میں جاری ایک بزنس کانفرنس میں Igor Rybakov نامی روسی ارب پتی نے ہال کی چھت سے ایک ایک ڈالر کے 20 ہزار نوٹ شرکاء پر برسائے اور یوں نوجوان تاجروں کی مدد کے لیے بلائی گئی اس کانفرنس میں نوجوان ڈالر جمع کرنے میں جُت گئے۔

واضح رہے کہ ایگور اس وقت روس کے مالدار ترین تاجروں میں سے ایک ہیں جن کے اثاثوں کا تخمینہ ڈیڑھ ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور وہ درجنوں اداروں کے مالک ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ڈالر برسانے کے اس عمل پر تنقید کی گئی ہے۔

تازہ ترین