• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹراکمل وحید کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے پر گرفتاری کے ثبوت طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کی مبینہ سہولت کاری پر ڈاکٹر اکمل وحید کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر ان کی امارات میں گرفتاری کے ثبوت طلب کرلئے،جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو دہشت گردوں کی مبینہ سہولت کاری پر ڈاکٹر اکمل وحید کانام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،ڈپٹی سیکریٹری داخلہ نے بتایا ڈاکٹر اکمل وحید کا نام دوبارہ فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے،ایک سال قبل ڈاکٹر اکمل کو امارات میں بھی گرفتار کیا گیا تھا جس پر عدالت نے ڈاکٹر اکمل کی امارات میں گرفتاری کے ثبوت 5نومبر تک پیش کرنے کی ہدایت کردی، درخواست گزار کے وکیل محمد فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق ڈاکٹر اکمل وحید کا نام 2007سے فورتھ شیڈول میں شامل ہے،اے ٹی سی ڈاکٹر اکمل وحید کو دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزامات بری کرچکی ہےجبکہ 2004 میں کور کمانڈر کے کانوائے پر حملے کی ایف آئی آر سے پولیس نے خود ڈاکٹر اکمل کا نام واپس لیا تھا،حکومت نے بدنیتی پر درخواست گزار کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا،اکمل وحید امراض قلب کے سینئر ڈاکٹر ہیں،انہیں جھوٹے مقدمات میں الجھایا جارہا ہے۔

تازہ ترین