• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تبدیلی پارلیمنٹ کے اندر ،مارچ میں شرکت متفقہ فیصلہ،پرویز رشید

کراچی(جنگ نیوز)ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت ن لیگ کا متفقہ فیصلہ ہے، نواز شریف نے پارٹی رائے کے پیش نظر آزادی مارچ کی حمایت کی ہے، شہباز شریف آزادی مارچ کے اوقات کار میں تبدیلی چاہتے تھے،ن لیگ کی قیادت کی گرفتاری کے خدشہ کے پیش نظر ہدایات کی ایک کاپی حسین نواز کو بھیجی گئی،تبدیلی پارلیمنٹ کے اندر پارلیمانی طریقے سے ہی ہو گی۔

پرویز رشید کی جیو نیوز کے پروگرام”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“میں   گفتگو


وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے۔ماہر قانون کامران مرتضیٰ نے کہا کہ نواز شریف کو سزا کاٹنے کے دوران گرفتار کرنا اور ریمانڈ دینا غیرمعمولی ہے، عدالتوں کا فیصلہ ہے کہ ایک ادارہ تمام کیسوں میں بیک وقت تحقیقات کرے گا، نیب کو نواز شریف سے تحقیقات کرنا تھی تو جیل میں بھی ہو سکتی تھی۔معاشی تجزیہ کار سمیع اللہ طارق نے کہا کہ غیریقینی کے بادل ہٹنے سے اسٹاک مارکیٹ بہتر پرفارم کر رہی ہے،ٹریژری بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری نے بھی لوگوں کا اعتماد بحال کیا ہے۔

تازہ ترین