• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، تجارتی خسارہ 35 فیصد کم ہو گیا

کراچی(خبرایجنسی) وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2019 میں تجارتی خسارہ 5 ارب 72 کروڑ ڈالر تک محدود رہا،3 ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 35 فیصد کم ہو گیا، برآمدات2اعشاریہ 67فیصد زائد جبکہ درآمدات 21فیصد کم رہیں۔ادارہ شماریات نے تجارتی خسارے سے متعلق پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کردی ہے، وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 35 فیصد کم ہوگیا، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 8 ارب 79 کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا جب کہ رواں برس جولائی سے ستمبر 2019 کا تجارتی خسارہ 5 ارب 72 کروڑ ڈالر رہا۔اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر تک کی برآمدات 2 اعشاریہ 75 فیصد بڑھ کر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہیں۔

تازہ ترین