• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں بہت کم اسپتالوں میں کینسر کا مفت علاج ہوتا ہے: گورنر سندھ

دنیا میں بہت کم اسپتالوں میں کینسر کا مفت علاج ہوتا ہے: گورنر سندھ


گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چھاتی کے سرطان کی آگاہی مہم کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں بہت کم اسپتال ایسے ہیں جہاں کینسر کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی قیادت میں سی ویو پر ہیوی بائیکس ریلی کا انعقاد کیا گیا، گورنر سندھ نے ہیوی بائیک چلا کر ریلی کا باقاعدہ آغاز کیا۔

ریلی کا مقصد چھاتی کے کینسر سے آگاہی اور شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ اکٹھا کرنا ہے۔

ریلی کے اختتام پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بھی شوکت خانم اسپتال بننے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: دھوپ لگتی ہے تو چشمہ پہنتا ہوں، گورنر سندھ

انہوں نے کہا کہ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے جب تک آگاہی نہیں ہوگی تب تک علاج ممکن نہیں ہو سکے گا۔

تازہ ترین