• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دائود کالج کے ریٹائرڈ پروفیسر کا بیٹے سمیت قتل،اہم پیشرفت متوقع

کراچی (اعظم علی /نمائندہ خصوصی) کلفٹن کے علاقے میں داؤد انجینئرنگ کالج کے ریٹائرڈ پروفیسر فصیح عثمانی اور ان کے بیٹے کامران عثمانی کے دہرے قتل کے سلسلے میں تفتیشی ٹیم کو روشنی کی کرن نظر آگئی ہے،بہت جلد اہم پیش رفت متوقع ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن طارق دھاریجو نے جنگ کو بتایا کہ متوفی کی کراچی میں مکمل جائیداد اور سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں کیس میں کئی چیزیں سامنے آئی ہیں جس سے تفتیش بہت آگے بڑھ چکی ہے، پولیس کی تفتیشی ٹیم 24 گھنٹے دہرے قتل کیس میں کام کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا اہم ثبوت سی سی ٹی وی اور کراچی میں موجود جائیداد کےمعاملات کے سلسلے میں کئی اہم پہلو سامنے آئے ہیں ، گو کہ یہ ایک دہرے قتل کا اندھا کیس ہے مگر قتل کسی صورت میں چھپائے نہیں چھپ سکتا ، بہت جلد اہم ترین پیش رفت کی توقع ہے۔
تازہ ترین