• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھ دھونے سے بہت سی بیماریوں میں کمی لائی جا سکتی ہے، ماہرین

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) باقاعدگی سے ہاتھ دھونے سے بہت سی بیماریوں میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے، ہمیں ہاتھ دھونے اور صفائی ستھرائی کے معاملہ میں رویوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ، باقاعدگی سے ہاتھ دھونے سے خاص طور پر ڈائریا کی بیماری میں 23 سے 40 فیصد تک نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے ، ان خیالات کا اظہار ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تعاون سے عالمی ہینڈ واشنگ ڈے 2019 کے حوالے سے سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئےماہرین نے کیا ، ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ ہمارا معاشرہ پہلے ہی غذائیت کی کمی اور فوڈ سکیورٹی کے چیلنج کا شکار ہے اگر معاشرہ ہاتھ دھونے اور صفائی ستھرائی کا خیال نہیں رکھے گا تو اسکے مزید خطرناک نتائج ہونگے، یونیسف پاکستان کے واش پروگرام کے چیف تھیوڈروس مولگیٹا نے کہا کہ کلین گرین پاکستان حکومت کا بڑا پروگرام ہے، کنٹری ہیڈ واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کولیبوریٹو کونسل پاکستان تانیا خان نے کہا کہ صاف پانی، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت آئین کے مطابق بنیادی انسانی حقوق ہیں،ایس ڈی پی آئی سے ماحولیاتی ماہر مریم شبیر، ندیم احمد، ڈاکٹر عمران خالد اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین