ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے گروپ 6 کے افسران تنخواہوں سے محروم ، احتجاج کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے گروپ 6 سے اوپر گروپ سے تعلق رکھنے والے افسران کو تاحال ستمبر کی تنخواہ وصول نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے افسران کو مشکلات کا سامنا ہے ۔