لاہور(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیشِ نظر اپنا نوٹیفکیشن واپس لےکرڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی اسمبلی رکنیت بحال کر دی ۔اس سے قبل 7 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قاسم سوری کو بطور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بحال کر دیا تھا۔