• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آواز سن کر گاڑی کی خرابی بتانے والی خاتون مکینک

پاکستان ہنر مندلوگوں اور بھرپور صلاحیتوں کے مالک لوگوں کی سرزمین ہے۔ ماہر  خاتون موٹر مکینک عظمیٰ نواز نے اپنی منفرد صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دکھایا کہ اس ملک کی خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔

آواز سن کر گاڑی کی خرابی بتانے والی خاتون مکینک


عظمیٰ نواز پاکستان کی پہلی خاتون کار مکینک ہیں جو گاڑیوں کی آواز سن کر ہی اس کی خرابی بتا دیتی ہیں۔

جنوبی پنجاب کے ایک چھوٹے سے قصبے دنیا پور سے تعلق رکھنے والی عظمیٰ کو بچپن سے ہی گاڑیوں کا شوق تھا۔

عظمیٰ کے اس شوق کو دیکھتے ہوئے ان کےوالد جو پیشے کے لحاظ سے ایک کسان تھے، تعلیم دلوائی اور انہوں نے میکینیکل انجینئرنگ میں اپنی تعلیم مکمل کی۔

عظمیٰ نے اپنی تعلیم میں مالی رکاوٹوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی تعلیم اسکالر شپ پر حاصل کی اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پیسے بچانے کے لیے اکثر یونیورسٹی سے لے کر کچھ کھانا ترک کر دیتی تھیں ۔

ڈگری مکمل کرنے کے بعد عظمی نے اپنے شوق کے پیش نظر ’آٹو ریپئیر گیراج ‘ میں ملازمت اختیار کی ۔

25 سالہ عظمیٰ پاکستان میں عورتوں سے متعلق روایتی سوچ کو اپنی قابلیت سے تبدیل کر رہی ہیں ۔

عظمیٰ کا کہنا ہے کہ جب لوگ انہیں مکینکی کا کام کرتے دیکھتے ہیں تو بہت حیران ہوتے ہیں ۔

محنتی اور اپنے کام میں ماہر عظمیٰ کے ساتھی بھی ان کے معترف دکھائی دیتے ہیں ۔

پاکستان میں عظمی کی ہمت بہت سی لڑکیوں کے لیےاپنے شوق کو آگے بڑھانےکی نئی راہیں کھول رہی ہے ۔

تازہ ترین