• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم امام حسین پر صوبہ سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی

حکومت سندھ نے چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20اکتوبر کو چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر سندھ بھر میں دفعہ 144 کا نافذ ہو گا۔

چہلم کے موقع پر اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ 4 اور زائد افراد کے اجتماع اور نفرت آمیز تقاریر پر بھی پابندی ہوگی۔

دوسری طرف سندھ حکومت نے وفاق سے چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ پر کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی بیک اپ سپورٹ کے لیے فوج کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ فوج تعینات کرنے کی منظوری کی صورت میں فوج کے اہلکار کراچی کے حساس علاقوں سمیت جلوس کے روٹ پر تعینات کیے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین