• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صدارتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر کی تصدیق

افغانستان کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں تاخیر ہونے کی تصدیق کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تکنیکی مسائل ہیں۔جبکہ شفافیت اور عوام کے اعتماد کو یقینی بنانے کے باعث نتائج کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔

افغان الیکشن کمیشن کی سربراہ Awa Alam Nuristani کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وقت پر صدارتی انتخابات کے نتائج نہ دینے پر الیکشن کمیشن افغان عوام سے معذرت خواہ ہے۔

الیکشن کمیشن حکام نے نتائج میں تاخیر کی مدت بیان نہیں کی ،افغان الیکشن کمیشن بارہا کہہ چکا ہے کہ وہ بائیو میٹرک تصدیق کئے بغیر ووٹوں کی گنتی نہیں کرے گا، لیکن اس طر یقے سے انتخابی طریقہ کار مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔

28 ستمبر کو ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان 7 نومبر کو شیڈول ہے۔

تازہ ترین