• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز اوربرمنگھم کے درمیان کھیل کے دوران ہنگامہ آرائی،11افراد گرفتار

لندن (پی اے) ہفتہ کو لیڈز یونائیٹڈ گیمز اور برمنگھم سٹی کے درمیان کھیل کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزام میں پولیس نے 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ویسٹ یارک شائر پولیس کا کہنا ہے کہ یونائیٹڈ کے ایلینڈ روڈ سٹیڈیم کے اندر اور باہر دونوں جگہ ہنگامہ آرائی کی گئی تھی، پولیس کے مطابق برمنگھم کے تماشائی آخری سیٹی پر پولیس اور سٹیوارڈز سے الجھ پڑے اور پھر کوچ پارک میں امن عامہ کا مسئلہ پیدا ہوگیا۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق سٹیڈیم کے اندر برمنگھم سٹی کے حامیوں کی جانب سے خوفناک منظر تھا، سٹیوارڈز نے جب پچ پر دوڑ لگانے والے برمنگھم کے ایک حامی کو پکڑنے کی کوشش کی تو اس پر مکوں اور لاتوں کی بارش کردی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میدان کے باہر دونوں ٹیموں کے حامیوں کے درمیان حامیوں کے منتشر ہونے تک 45 منٹ کیلئے پولیس تعینات کردی گئی۔ میچ کے کمانڈر چیف انسپکٹر جون ایروسچ کا کہنا ہے کہ سٹیڈیم کے اندر اور باہر دونوں جگہ سے مجموعی طورپر 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایسا منظر تھا جو کوئی بھی نہیں دیکھنا چاہے گا، سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور پولیس دونوں کلبس کے تعاون سے تفتیش کررہی ہے۔ لیڈز نے اپنی صدسالہ سالگرہ کے موقع پر یہ میچ ایک صفر سے جیت لیا۔
تازہ ترین