• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگژری گھروں ، کمرشل یونٹس پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ متوقع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان کی جانب سے ڈویژن بھر کے ایکسائز انسپکٹرز کو رواں مالی سال 2019-20کے لئے مقررہ پراپرٹی ٹیکس ہدف کی سرکل کی مناسبت سے 50 فیصد ریکوری کو رواں ماہ 30 اکتوبر تک یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہفتہ کے روز ہونیوالی انسپکٹرز کے میٹنگ میں5 سال بعد ہونیوالے نئے پراپرٹی ٹیکس سروے کو 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے تاکہ یکم جولائی سے پراپرٹی ٹیکس کے نوٹسز ٹیکس گزاروں تک پہنچائے جاسکیں ان احکامات کی روشنی میں پراپرٹی ٹیکس پر مامور تمام انسپکٹرز نے پی ٹی ون رجسٹر سے معاونت لینے سمیت سروے رجسٹر (ڈی او آر) کی پرنٹنگ کی تیاریاں شروع کردی ہیں، ذرائع کے مطابق5سال کے بعد ہونیوالے پراپرٹی ٹیکس سروے میں ہزاروں نئے رہائشی، لگژری رہائشگاہوں اور کمرشل یونٹس کا اضافہ متوقع ہے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نئے پراپرٹی ٹیکس سروے مکمل ہونے کے بعد لگژری رہائشگاہوں سمیت کمرشل یونٹس پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ متوقع ہے۔
تازہ ترین