• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گُردوں کو صاف کرنے والی غذائیں

ہمارے پھیپھڑوں کے نیچےدونوں اطراف میں پائے جانے والے لوبیے کی شکل کے اخراجی اعضاء گردوں کا خیال رکھنا اتنا ہی اہم ہے جتنا یہ ہمارے جسم کا رکھتے ہیں۔

ہمارے  گُردوں کا کام  جسم میں موجود فاسد مادوں کو ختم کرنا ہے۔انسانی جسم میں  بلڈ پریشر، ذیابیطیس یا دل کے امراض کی وجہ سے گُردے ٹھیک طرح سے کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

گُردوں کی بیماری جان لیوا ہوتی ہے اور اِس بیماری سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ گُردوں کو صاف رکھا جائے۔  اِس مقصد کے لیے قُدرت نے کچھ ایسی غذائیں بنائی ہیں جن کے ذریعے باآسانی گُردوں کو صاف کیا جا سکتا ہے۔

ہلدی:

گُردوں کو صاف کرنے والی اشیا میں سے ایک ہلدی ہے جو ہر وقت ہمارے گھر کے باورچی خانے میں موجود ہوتی ہے۔

ہلدی میں قُدرتی طور پر سوزش ختم کرنے کی خصوصیت موجود ہوتی ہے اور یہ گُردے کی پتھری کو ختم کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے لہٰذا گُردوں کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ اپنی روز مرہ کی غذا میں ہلدی کا استعمال کریں۔

سیب:

یہ بات سچ ہے کہ اگر روزانہ ایک سیب کھالیا جائے تو ڈاکٹر کی ضرورت پیش نہیں آتی۔  سیب ایک ایسا پھل ہے جو فائبر سے بھرا ہوا ہوتا ہے جو گُردوں کو صاف کرنے اور اُس کی وجہ سے ہونے والی جسم کی سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اِس کے علاوہ نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر کرتا ہے، گُردوں کے مریضوں کو چاہیے کہ روزانہ ایک سیب لازمی کھائیں۔

لہسن:

گُردوں کو صحت مند رکھنے میں لہسن بہت معاون ثابت ہوتا ہے، لہسن میں ایسین پایا جاتا ہے جس میں اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش کی خصوصیات ہوتی ہے، بلڈپریشر اور گُردوں کے مریضوں کو چاہیے کہ روزانہ لہسن کا استعمال کریں۔

زیتون کا تیل:

زیتون کے تیل میں قُدرت نے بے شمار فوائد رکھے ہیں، یہ ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے اور یہ گُردوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔

زیتون کا تیل کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، جسم پر آئی ہوئی سوزش کو ختم کرتا ہے اور گُردے کی پتھری سے ہونے والے درد کو بھی کم کرتا ہے، زیتون کا تیل با آسانی بازاروں میں مِل جاتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ کیمیکلز سے پاک ہو۔

لیموں کا رس:

لیموں قُدرتی فوائد سے بھر پور ہوتا ہے لیموں سے پانی کی کمی پوری ہوتی ہے، یہ ایکنی کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے اور یہ گُردے میں پیدا ہونے والی پتھری کو بھی روکنے میں مدد کرتا ہے۔

لیموں کا رس جسم میں سائٹریٹ کی سطح میں اضافہ کرتا ہے جو گُردوں میں پتھری بننے سے روکتا ہے، گُردوں کے مریضوں کو چاہیے کہ روزانہ 4 لیموں لے کر اُن کا رس ٹھنڈے یا گرم پانی میں ڈال کر پی لیں، یہ بےحد فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

ادرک:

ادرک کا استعمال ہمارے کھانوں میں کیا جاتا ہے اور کچھ لوگ کھانے کے ساتھ کچی ادرک بھی کھاتے ہیں۔

ادرک کےبہت سے فوائد ہیں یہ متلی، بھوک میں کمی، پیٹ کے درد اور گُردوں کی وجہ سے جسم میں ہونے والی سوزش کو بھی ختم کرتی ہے۔ 

تازہ ترین