• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمے داری نبھائیں گے، بزدار

عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمے داری نبھائیں گے، بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ریاست عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمے داری نبھائے گی۔

عثمان بزدار نے ان خیالات کا اظہار صوبائی کابینہ کے 19ویں اجلاس کے دوران کیا، جس میں 18ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:پنجاب حکومت کا رورل ہاؤسنگ پراجیکٹ کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ قانون شکن عناصر اور امن عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے بارے میں بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے آزادی مارچ کے تناظر میں بلائے گئے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ امن و امان کے اجلاس میں مرکزی پالیسی سے پنجاب حکومت کو آگاہ کرچکے ہیں۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب ای اسٹیمپ رولز 2016ء میں ترامیم کی منظوری دی جس سے آن لائن ادائیگی کی سہولت ملے گی۔

اجلاس میں ضابطہ فوجداری ( کوڈ آف کرمنل پروسیجر) میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے پنجاب پولیس رولز 2017 ء میں ترامیم کا معاملہ محکمہ قانون کی اجازت سے مشروط کردیا ہے۔

تازہ ترین