پنجاب حکومت نے 17 ماڈل ولیج میں رورل ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزیر قانون کی ملاقات
وزیرعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسٹریٹجی پر شرکاء کو تفصیلی بریفننگ دی گئی۔
اجلاس میں صوبے میں کم آمدن افراد کےلیے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔
اس سے قبل ایک اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی اور بادشاہی مسجد کی تزئین نو کے کام کا جائزہ لیا ۔
اجلاس میں بادشاہی مسجد کی تزئین نو کے کام کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ،جس کے سربراہ صوبائی وزیر اوقاف ہوں گے۔
اجلاس میں اوقاف کی اراضی پر قبضے واگزار کرانے کیلئے آپریشن شروع کرنے کابھی فیصلہ کیاگیا۔