• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خُشک میووں کے 5 حیرت انگیر فوائد

سردیوں کا موسم قریب ہے اور یہ موسم آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے بہترین ہے، چونکہ سردی کا موسم ٹھنڈا ہوتا ہے تو اِس لیے جسم کو گرمائش دینے کے لیے روز مرہ کی غذا میں خُشک  اور گری دار میووں اور بیج کا استعمال کیا جاتا ہے۔

خُشک میووں کے 5 حیرت انگیر فوائد


یہ میوے گرمیوں میں بھی استعمال کیے جاتے ہیں لیکن ڈاکٹرز ہدایت کرتے ہیں کہ گرم موسم میں میووں اور بیج کھانے سے گُریز کرنا چاہیے کیونکہ اِن کے کھانے سے جسم میں درجہ حرارت پیدا ہوتی ہے۔

سردیوں میں خُشک میوے، گری دار میوے اور بیج کھانے کے 5 ایسے حیرت انگیز فوائد ہیں جن کو جاننے کے بعد آپ فوراً اپنی غذا میں میووں اور بیج کو شامل کرلیں گے۔

وزن میں کمی:

خُشک میوے، گری دار میوے اور بیج فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد گارثابت ہوتے ہیں ،اِس کے علاوہ ان کو کھانے سے آپ کو زیادہ دیر تک بھوک بھی محسوس نہیں ہوتی، یہ ہاضمہ بھی بہتر کرتے ہیں اور جسم میں موجود چکنائی کو بھی ختم کرتے ہیں۔

ذیابطیس کنٹرول کرتے ہیں:

 میووں میں فائبر کا مواد کثرت سے پایا جاتا ہےجوذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہےاور اِن کو کھانے کے بعد جسم میں گلوکوز کی سطح میں اضافہ نہیں ہوتا کیونکہ اِ ن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جبکہ گلوکوز کی مقدار کم ہوتی ہے۔

اِس کے علاوہ خُشک میووں میں ’اومیگا3‘ فیٹی ایسڈ بھی موجود ہوتا ہے جو خون میں کولیسٹرول کی مقدار کم کرتا ہے، ذیابطیس کے مریضوں کو چاہیے کہ اپنی غذا میں میووں اور بیج کا استعمال کریں۔

غذائیت سے بھرپور:

 میوے اور بیج وٹامن سی، وٹامن ای، اینٹی آکسیڈینٹ اور پروٹین جیسی معدنیات سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔

 یہ جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بےحد مفید ہیں اور ہڈیوں اور جوڑوں کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔

کینسر ہونے سے روکتا ہے:

خُشک میوہ جات اور گری دار میووں میں اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو جسم میں کینسر کے خطرے کو کم کرتے ہیں، خاص طور پر میووں میں کشمش بلڈ پریشر کو کم کرنے، ذیابطیس پر قابو پانے، کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے اور جسم میں مختلف قسم کے کینسر ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

حاملہ خواتین کے لیے مفید:

 میووں میں موجود غذائی اجزا حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں، یہ آئرن سے بھرپور ہوتے ہیں جو حاملہ خواتین کے لیے ایک اہم غذا ہے۔

تازہ ترین