• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اُن کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستان فیشن ویک کے تیسرے روز ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پاکستان فیشن ویک میں ڈیزائنر صبا اسد کا  لباس زیب تن کئے شو اسٹاپر بنیں۔

وسیم اور شنیرا کے ریمپ پر جلوے


انہوں نے ریمپ پر واک کرتے ہوئے عروسی لباس پہنا اور ساتھ ہیل والے سینڈلز پہننے کے بجائے جوگرز کا انتخاب کیا۔

انہوں نے دیگر ماڈلز کی طرح پر اعتماد ہو کر ریمپ پر واک کی۔ آسمانی گرے ایمبرائیڈڈ لباس میں شنیرا بلاشبہ بہت اچھی اور منفرد نظر آرہی تھیں۔


یہ بھی پڑھیے: وسیم اکرم کا اہلیہ کی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

ریمپ پر واک کے دوران شیرا ہنستی مسکراتی اسٹائل مارتی نظر آئیں۔

شنیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اس شو کے دوران لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی۔


جس پر انہوں نے لکھا کہ 'عورت کے لیے سب سے خوبصورت احساس اس کا اپنا آپ ہے۔‘

فیشن شو میں ریمپ پر واک کرنے سے قبل شنیرا کافی گھبرائی ہوئی تھیں جس کا ذکر انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر کیا۔

View this post on Instagram

Getting nervous ..... #FPW #DayThree #Backstage

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera) on


شنیرا نے اپنی ایک بیک اسٹیج کی تصویر اپلوڈ کی جس میں وہ کافی کنفیوزڈ نظر آرہی تھیں۔

دوسری جانب وسیم اکرم نے بھی فیشن پاکستان ویک میں صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے سیاہ شیروانی زیب تن کئے ڈیزائنر شیزا حسن کے شو اسٹاپر بنے۔انہوں نے بنارسی شال بھی اوڑھ رکھی تھی۔


کراچی میں منعقد ہونے والا 3 روزہ فیشن پاکستان ویک 2019 اپنے اختتام کو پہنچا۔ فیشن شو کے اس ایونٹ میں   ملک کے معروف ڈیزائنرز نے خوبصورت لباس فیشن شو میں پیش کیے۔

تازہ ترین