• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہلدی سے جِلد کے مسائل کیسے حل کریں؟

ہر گھر کے کچن میں اور خصوصاً ایشائی کھانوں میں استعمال کی جانے والی ہلدی میں بہت سی بیماریوں کا علاج موجود ہے۔

بائیو ایکٹو کمپاؤنڈ کی حامل جڑی بوٹی کی ہی ایک قسم ہلدی، ذائقے میں اضافے کے ساتھ جِلد کی خوبصورتی اور کئی بیماریوں کےعلاج میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

ہلدی سے جِلد کے مسائل کیسے حل کریں؟


ایشاء کے ہر کچن میں استعمال ہونے والی ہلدی سے متعلق ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اس میں ’کرکومین کمپاؤنڈ ‘ پائے جانے کے باعث اس میں بے شمار طبی فوائد موجود ہیں جن میں دل کی بیماریوں سے بچاؤ، الزائمر، کینسر، جسم کا سوجھ جانا، ہڈیوں کے درد میں آرام سمیت ذہنی دباؤ سے بچاؤ ممکن ہے۔

ہلدی کو خوبصورتی میں اضافے کے لیے براہ راست بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بڑھاپے کے اثرات کم کرتی ہے

طبی جز پائے جانے کے نتیجے میں ہلدی بڑھاپے کے اثرات ظاہر ہونے کے عمل کو کم کرتی ہے، ہم وزن ہلدی اور بیسن کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے چہرے، گردن اور بازؤں پر لگا لیں، سوکھنے پر ہلکے ہاتھوں سے اسکرب کی طرح گولائی میں مساج کریں اور نیم گرم پانی سے دھو لیں، اس عمل کو روزانہ دہرائیں، کچھ ہی دنوں میں چہرے کی رنگت کھل جائے گی اور جھریوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

کیل مہاسوں کا خاتمہ

ہلدی قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک ہے جو جلد کی بیماریوں میں نہایت مفید ہے، ہلدی میں صندل لکڑی پاؤڈر اور لیموں کا جوس ملائیں اور اس مرکب کو چہرے پر لگا لیں، سوکھنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں، اس عمل سے چہرے پر آنے والی اضافی چکنائی سمیت ایکنی ، کیل مہاسے اور پھوڑے پھنسیوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

رنگت صاف کرتی ہے

ہلدی پاؤڈر میں دودھ ، شہد اور چند قطرے لیموں کے رس کے ملا کر چہرے پر لگایا جائے تو اس سے چہرے کی رنگت میں واضح فرق آتا ہے، اس مرکب کا استعمال پاؤں، بازؤں اور گردن پر بھی کیا جا سکتا ہے، اس عمل سے رنگت صاف اور داغ دھبے ختم ہو جاتے ہیں۔

سورج کی مضر شعاؤں کے اثرات کا علاج

ہلدی کو کنوار گندل ’ ایلو ویرا‘ کے ساتھ ملا کر ماسک بنا لیں، اس مرکب کو روزانہ رات کو سونے سے پہلےدھوپ سے متاثرہ چہرے ، ہاتھ، پاؤں کی جلد پر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، بعد میں ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

پھٹی ہوئی ایڑیوں کا علاج

ہلدی کو کھوپرے اور کاسٹر آئل میں ملا کر رات سونے سے پہلے اپنی پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگائیں اور موزے پہن کر سو جائیں، اس سے پاؤں کی خوبصورتی میں واضح اضافہ ہوگا اور روزانہ کے عمل سے پھٹی ایڑیوں سے نجات بھی مل جائے گی۔

جلد پر موجود مردہ خلیوں کا خاتمہ

ہلدی کو کچے دودھ، چاولوں کے آٹے اور ٹماٹر کے جوس میں ملائیں اور چہرے پر لگا لیں، سوکھنے پر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، اس عمل سے مردہ خلیوں سے چھٹکارہ مل جائے گا، چہرا ترو تازہ ہو جائے اور گالوں پر قدرتی لالگی بھی آجائے گی، اس مرکب کو ہفتے میں 2 سے 3 بار ضرور دہرائیں۔

سر سے خشکی کا خاتمہ

زیتون کے تیل میں ہلدی ملائیں اور بالوں کی جڑوں میں اس کا مساج کریں، ایک گھنٹے کے بعد بالوں کو دھولیں، اس سے بالوں کا جھڑنا بند ہو جائے، بال تیزی سے لمبے ہوں گے، بال نرم ملائم اور چمکدار ہو جانے کے ساتھ خشکی سے بھی نجات بھی مل جائے گی۔

چہرے کے بالوں سے نجات

اگر چہرے پر بال زیادہ ہیں تو ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہلدی کو بیسن اور شہد میں ملائیں اور چہرے پر لگا لیں، سوکھنے پر انگلیوں کے پوروں کو پانی یا دودھ سے گیلا کریں اور مساج کریں، واضح نتائج کے لیے روزانہ اس عمل کو دہرائیں ۔

تازہ ترین
تازہ ترین