• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا


آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی سری لنکا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ ہوم ٹیم نے نو وکٹ کی فتح کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی برتری حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کو جیت کے لیے 118رنز کا ہدف ملا، جو اُس نے صرف ایک وکٹ نقصان پر 13ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

برسبین میں سری لنکا کے بیٹسمین آسٹریلوی بولرز کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

گونا تھلاکا اور کوشل پریرا نے کچھ مزاحمت کی، دونوں بیٹسمینوں نے بالترتیب 21 اور 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 117 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

نسبتاً آسان ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ اُس وقت گری جب کپتان ایرون فنچ ملنگا کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے، اُس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور صرف ایک رن تھا۔

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا
ڈیوڈ وارنر 60 اور اسٹیو اسمتھ 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

ابتدائی نقصان کے بعد ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے جم کر بیٹنگ کی اور 117 رنز کی شراکت قائم کرکے آسٹریلیا کو 13 اوورز میں ہی 9 وکٹوں سے فتح دلا دی۔

وارنر 60 اور اسمتھ 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تین میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو ملبورن میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین