• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد پر قائداعظم ٹرافی کے ایک میچ کے دوران بال ٹیمپرنگ کا چارج لگادیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بال ٹیمپرنگ کا واقعہ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں قائد اعظم ٹرافی کے سلسلے میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران پیش آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی پہلی اننگز کے دوران 16ویں سے 20ویں اوورز کے درمیان فیلڈ امپائرز ضمیر حیدر اور محمد آصف نے گیند کی حالت کا معائنہ کیا، جس میں انہیں تبدیلی محسوس ہوئی۔

دونوں امپائرز نے یہ اخذ کیا کہ گیند کی ساخت میں تبدیلی (ٹیمپرنگ) کی گئی ہے، تاہم ٹیمپرنگ کرنے والے کی شںاخت نہیں ہوسکی۔

امپائرز نے میچ روک کر فوری طور پر گیند کو تبدیل کردیا لیکن ٹیمپرنگ میں ملوث کھلاڑی کی شناخت نہ ہوسکی۔

جس کے بعد پی سی بی کے "نان آئیڈینٹی فکیشن" قانون کے مطابق سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرنے والے احمد شہزاد پر ٹیمپرنگ کا چارج لگادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احمد شہزاد پر لیول ون کا چارج ہے اور سزا کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔

امکان ہے کہ ان پر میچ فیس کا 50 سے 75 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جائے۔

تازہ ترین