• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور کے علاقے سلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی سے جیکب آباد آنے والی سکھر ایکسپریس ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی۔ جسے بروقت کارروائی کرکے بجھا دیا گیا۔

سکھر ایکسپریس میں آتشزدگی



کراچی سے جیکب آباد آنے والی سکھر ایکسپریس ٹرین کی بوگی نمبر 13 اکانامی کلاس کے اوپر والے حصےمیں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی، 73 افراد جاں بحق

مسافروں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بوگی میں لگی آگ کو بجھا دیا اور ٹرین جیکب آباد روانہ کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتےہی فائر برگیڈ اور ایمبولینسسز موقع پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: سانحہ تیز گام کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

پولیس کا کہنا ہے کہ بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کےتحت مسافروں کو ریسکیو کیا، آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوےحکام کا کہنا ہے کہ سکھر ایکسپریس میں آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔

حکام کے مطابق ٹرین کی2 بوگیوں کے درمیان ربڑ کےپائدان کو آگ لگی تھی، جس کے بعد سکھر ایکسپریس کی باقی بوگیوں کو الگ کر کے آگ بجھادی گئی اور ٹرین کو اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین