• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک۔بنگلادیش ویمن ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر


بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن کو دوسرے ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

بنگلہ دیش ٹیم کے منیجر جاوید عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی اور میزبانی بہت اچھی رہی۔ وہ واپس جا کر دورے کی مثبت رپورٹ دیں گے، مردوں کی ٹیم بھی دورہ کرے گی۔

پاک۔بنگلادیش ویمن ون ڈے سیریز ایک۔ایک سے برابر
پاکستان ویمنز کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پوری ٹیم 49ویں اوور میں 210 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ناہیدہ خان نے 63 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ 

جواب میں مہمان ٹیم نے ہدف آخری وکٹ پر آخری اوور میں ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

پلیئر آف دی میچ فرغانہ حق نے 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کے منیجر جاوید عمر کا کہنا تھا کہ ٹور شاندار رہا، دورے کے آخری میچ میں کامیابی پر خوشی ہے، سیکورٹی اور میزبانی شاندار تھی، اُمید ہے کہ مینز ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے فرغانہ حق اور پاکستان کی ناہیدہ خان پلیئر آف دی سیریز قرار پائیں۔

پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کی جبکہ ون ڈے سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی۔

تازہ ترین