• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذان سمیع کازیبا بختیار کو خوبصورت پیغام

 گلوکار و اداکار عدنان سمیع کے بیٹے اذان سمیع نے والدہ زیبا بختیار کے نام خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔

اذان سمیع کازیبا بختیار کو خوبصورت پیغام


اذان سمیع خان نے والدہ کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پُرانی تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے امید ہے کہ ایک دن آپ مجھ پر فخر کریں گی جیسے میں ہر روز آپ کا بیٹا ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔‘


انہوں نے اپنی پوسٹ میں والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

زیبا بختیار ان دنوں بطور ڈائریکٹر و پروڈیوسر ڈرامہ سیریل بنارہی ہیں جبکہ ان کے صاحبزادے اذان سمیع نامور موسیقار بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔زیبا بختیاراور عدنان سمیع 1993میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے تاہم 1997میں کچھ وجوہات کی بنا پر دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

تازہ ترین