• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹاس راج مندر سے ممکنہ پانی چوری سے متعلق ٹیکنیکل رپورٹ طلب

اسلا م آباد( نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے ضلع چکوال کےکٹاس راج مندر کے پانی کے ذخیرہ کی سطح خوفناک حد تک نیچے چلے جانےسے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ادارہ تحفظ ماحولیات سے ممکنہ پانی چوری سے متعلق ٹیکنکل رپورٹ طلب کر لی ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آگاہ کیا جائے کہ کٹاس راج مندر کا تالاب خشک کیوں ہو جاتا ہے۔ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی تو عدالت کے استفسار پر ڈی سی جہلم نے بتایا کہ عدالت نے گزشتہ سال سے زیر زمین پانی کے استعمال پر پابندی لگا رکھی ہے، بظاہر تو ٹیوب ویل کے پانی کا غلط استعمال نہیں ہو رہا ہے ، تمام ٹیوب ویلوں پر واٹر میٹر نصب ہیں،جبکہ ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے 90 فیصد تالاب بھرے ہوئے ہیں، ڈی جی خان سیمنٹ فیکٹری کے وکیل نے بتایا کہ ایئر کولنگ سسٹم دسمبر تک نصب کر دیا جائیگا ۔
تازہ ترین