• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بین الاقوامی پتنگ میلہ


چین میں بین الاقوامی پتنگ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں آسمان پر اُڑتی مختلف اشکال کی رنگ برنگی پتنگیں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

چین کے صوبے فیوجیان کے شہر ژیامین کے ساحل سمندر پر منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل پتنگ میلے میں چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پتنگ بازوں نے شرکت کی اور پتنگ بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

منفرد نوعیت کے اس میلے میں شرکاء نے اپنی تیار کردہ منفرد اشکال کی رنگ برنگی دیوہیکل پتنگیں فضامیں اُڑائیں تو آسمان رنگ برنگی دیدہ زیب پتنگوں سے سج اُٹھا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس پتنگ میلے میں عوام نے  بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین