• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے 7.4 فٹ لمبے مدثر تنقید کی زد میں کیوں؟

لاہور قلندرز کے نئے کھلاڑی محمد مدثر اگلے سال اسپنر بالر کی حیثیت سے ٹیم میں کھیلیں گے، مگر وہ غیر معمولی لمبے قد کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن گئے۔

لاہور قلندرز کے 7.4 فٹ لمبے مدثر


سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور قلندرز کی جانب سے ٹیم میں  اسپنر بالر کی حیثیت سے شامل کیے جانے والے محمد مدثر 7.4 فٹ لمبا غیر معمولی قد ہونے کی وجہ سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن گئے۔












عماد رحیم نامی ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’اسے بھی فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جیسے کہ پاکستان کرکٹرز کی روایت ہے، یہ عرفان جیسا ایک اور کیس ہے۔‘

لاہور قلندرز کی جانب سے اگلے سال پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے لیے ٹریننگ حاصل کرنے والے 21 سالہ مدثر کا تعلق متوسط طبقے سے ہے۔

لاہور قلندرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد مدثر کی تصویر شیئر کیے جانے کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ فلڈ لائٹس کے ساتھ ٹکرا جائے گا نائٹ میچ میں۔‘

مدثر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے ہر فورم پر کھیلنا چاہتے ہیں، اسی لیے انہیں اپنی صحت اور ٹریننگ کی بھی بہت فکر ہے، مدثر کے مطابق لمبا قد ہونے کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ان کے لیے جوتے پہننا ایک مشکل کام ہے اور وہ 15 سے 16 نمبر کا جوتا استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے فاسٹ بالر محمد عرفان بھی 7.1 فٹ لمبا قد رکھتے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ میں یہ دوسرا کھلاڑی ہے جو غیر معمولی حد تک لمبا قد رکھتا ہے۔

تازہ ترین