• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختونخوا جمہوری اتحاد نے نئے عمران معاہدے کا مطالبہ کر دیا

پشاور(سید سبز علی شاہ، نمائندہ خصوصی) پختونخوا جمہوری اتحاد کی طرف سے پختونوں کی محرومیوں کے خاتمے، پختونوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا راستہ روکنے، غربت و بے روزگاری کے خاتمے اور صوبو ں کے وسائل صوبے پر خرچ کرنے کے لئے نئے عمران معاہدے اور تاریخی سماجی و لسانی بنیادوں پر صوبوں کی ازسرنو تشکیل کا مطالبہ کر دیا گیا۔پختونخوا جمہوری اتحاد کے سربراہ و سابق صوبائی سینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپائو، مزدور کسان پارٹی کے مرکزی صدر افضل شاہ خاموش، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر مختار باچا،عوامی ورکرز پارٹی کے صوبائی صدر شہاب خٹک ایڈوکیٹ اور صوبائی جنرل سیکرٹری اخونزادہ حیدر زمان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرد واحد کی حکمرانی کے لئے صوبوں کے حقوق غضب کرنے اور صوبوں کے وسائل صوبوں کے حوالہ نہ کرنے سے صوبوں میں احساس محرومی بڑھتا جا رہا ہے نئے عمران معاہدے ہی کے ذریعے محرومی کا خاتمہ کر کے فیڈریشن کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے ملک سے غربت، بدحالی و بے روزگاری کے خاتمے کے لئے سیکورٹی ٹیسٹ کی بجائے ملک کو فلاحی ریاست بنائی جائے جنوبی پختونخوا کو خیبر پختونخوا میں شامل کر کے پختونوں کا متحدہ صوبہ بنایا جائے۔ پختونخوا جمہوری اتحاد کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر پختون متحد ہو گئے تو کوئی بھی پختونوں سے ناانصافی اور پختونوں کے حقوق غصب کرنے کی جرات نہیں کر سکے گا۔ پختونخوا جمہوری اتحاد کی طرف سے پانچ قوم پرست و ترقی پسند سیاسی جماعتوں قومی وطن پارٹی، مزدور کسان پارٹی، عوامی ورکرز پارٹی اور پختونخوا اولسی تحریک کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے پختونوں کے عظیم تر اتحاد کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ پختونوں کے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین